موٹروے
خیبرپختونخوا حکومت نے دیر ایکسپریس وے اور پشاور ڈی آئی خان موٹروے تعمیر کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں دیر ایکسپریس وے اور پشاور ڈی آئی خان موٹروے تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سوات موٹروے فیز ٹو کو کچھ لوگ متنازعہ بنا رہے ہیں،دیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کسی کے ساتھ بھی ظلم نہیں کی جائے گا۔
دیر ایکسپریس وے 30 کلومیٹر طویل ہوگی جو چکدرہ تا رباط تعمیر ہوگی۔ 4 لینز پر مشتمل ایکسپریس وے پر2 سرنگیں اور 3 انٹرچینجز تعمیر ہوں گے۔ جب کہ دیرایکسپریس وے 33.5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔
دوسری جانب
پشاور ڈی آئی خان موٹروے 360 کلومیٹر طویل ہوگی جس پر 243 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور 6 لینز پر مشتمل موٹروے پر 19 انٹرچینجز اور 2 ٹنلز تعمیر ہوں گے جب کہ ایکنک سے دونوں میگا منصوبوں کی پہلے ہی سے منظوری مل چکی ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ دونوں منصوبے ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیوں کہ شاہراہوں کی تعمیر سے سیاحتی، تجارتی سرگرمیوں کوفروغ ملے گا۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ منصوبوں کے لیے زمینوں کی خریداری کا عمل بروقت شروع کیا جائے گا اور منصوبوں پرعمل درآمد کے لئے ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت کو یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے پشاور ڈی آئی خان موٹروے ، دیر موٹروے اور سوات موٹروے فیز ٹو سی پیک منصوبوں کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
