
کشمیر پوائنٹ پر سرکاری گھروں کے نزدیک پرانی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، لکڑی کی چھت ہونے کے باعث آگ کے شعلوں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کی فوری اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کےفائر ٹینڈرز اور ایمرجنسی ایمبولنسز موقع پر پہنچ گیئں ، اسسٹنٹ کمشنر مری محمد عمر مقبول اور انچارج ایمرجنسی آفیسر آپریشن کی نگرانی میں مری انتظامیہ اورریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔
انتہائی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سے معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن آگ کی شدت کی وجہ سے گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News