
شیری رحمان کا کہنا ہےکہ اتنی غیر ذمہ دار حکومت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے روپے کی گرتی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈالر 178.17 کی بلند سطح پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 181.20 روپے ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت سٹے بازوں پر ذمہ داری ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتی ہے، کیا ملکی معیشت اور روپے کی قدر کا فیصلہ اب سٹے باز کر رہے ہیں؟ یا حکومت اس سازش کا حصہ ہے؟
ڈالر 178.17 کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 181.20 روپے ہو گئی ہے۔ حکومتت سٹے بازوں پر ذمہ داری ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتی ہے۔ کیا ملکی معیشت اور روپے کی قدر کا فیصلہ اب سٹے باز کر رہے ہیں؟ یا حکومت اس سازش کا حصہ ہے؟ 1/2 pic.twitter.com/nXlnO8WNjg
Advertisement— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) December 28, 2021
شیری رحمان کا مزید کہنا ہےکہ وزیراعظم کو پہلے ڈالر کی قیمت کی اطلاع ٹی وی سے ملتی تھی، گزشتہ 3 سال میں روپے کی قدر میں %30.5 کمی ہوئی ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی کا کہنا ہےکہ 2018 میں ڈالر 123 روپے کا تھا جو اب 178 کا ہو چکا ہے، روپے کے فری فال اور غیر یقینی کی ذمہ دار حکومت اور اس کی پالیسیاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News