وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تحریری جواب میں لکھا کہ جعلی سرٹیفکیٹ اور ڈگریوں پر 10 افراد کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔
سینیٹ میں تحریری جواب دیتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ یکم جولائی 2018 سے30 جون 2021 تک سرکاری ٹی وی سے 38 افراد کی ملازمت ختم ہوئی۔ سرکاری ٹی وی سے 20 ملازمین کو تادیبی کارروائی کرتے ہوئےاور8 افراد کوخراب کارکردگی کی بنیاد پربرطرف کیا گیا۔
ایوان کو تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اسی عرصےمیں 61 افراد کی مختلف نشستوں پرتقرریاں کی گئیں۔ جن میں 7 اینکرز، 12 پروفیشنلز، عارضی بنیادوں پر37 اور یومیہ اجرت پر3 تقرریاں ہوئیں۔ سرکاری ٹی وی پردیگر میڈیا چینلزسے مسابقت کیلئے تقرریاں کی گئیں۔
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت آج کے سینیٹ اجلاس کے لیے 21 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
ایجنڈے میں مختلف ایشوزکے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹسز اور تحاریک شامل ہیں۔ ایوان بالا میں متعدد قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔
گھریلو تشدد بل 2020 میں مذید ترامیم کا بل اورٹرانسجینڈر کے حقوق کا بل 2020 میں مذید ترامیم کے بل کے لیے تحاریک بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ 2020 کے بل میں مزید ترامیم کے لیے تحریک ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ ریلوے ٹریکس اورآٹو موبائیل سیکٹربارے توجہ دلاؤ نوٹسز بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
