اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دے دیا
قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ آج ہمارے معاشرے کو غربت، جہالت، بے انصافی جیسے مشکل چیلینجز کا سامنا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ (پی یو آئی سی) کی 16 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے خوبصورت شہر استنبول میں والہانہ استقبال پر ترقی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ سنتوپ کا پاکستان کی عوام اور پارلیمان کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ترکی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اتنے مشکل حالات کے باوجود اس اہم اجلاس کی میزبانی سر انجام دی۔
انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں اشتراک، زمین اور اسلام، فلسطین، ہجرت اور افغانستان اور دیگر اہم معاملات پر بحث و مباحثے کی از حد ضرورت ہے، اس کانفرنس کے دوران ہم فلسطین، ہجرت اور افغانستان سے پیدا شدہ صورتحال کے چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج ہمارے معاشرے کو غربت، جہالت، بے انصافی جیسے مشکل چیلینجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز کی وجہ سے بعض اوقات جبری طور پر بے گھر ہونا پڑتا ہے اور نقل مکانی کرنی پڑتی ہے اور نقل مکانی اکیسویں صدی کے مسائل میں سے ایک بہت بڑا مسلہ ہے۔
قاسم خان سوری نے کہا کہ ہماری ملاقات ایک اہم وقت میں ہو رہی ہے جب پی یو آئی سی کے دو ممالک نقل مکانی اور حالات کی وجہ سے بہت سخت مشکل کا سامنا کر رہے ہیں اور وہاں کی عوام کو ناقابلِ برداشت حالات کا سامنا ہے، لوگ دھماکوں، جنگ، بھوک، غربت کی مایوس کن صورتحال سے بھاگ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمان نے پی یو آئی سی اور اسلامی دنیا کے ساتھ اپنی یکجہتی کا ہمیشہ بر ملا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستان نے سینٹ و قومی اسمبلی کے اہم پلیٹ فارم کے زریعے اپنے جذبات کا متفقہ طور پر اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام نے عبادت کے ذریعے خالق کے ساتھ تعلق کو مضبوط رکھنے پر زور دیا ہے جبکہ اسلام نے انسانیت کو جوڑنے کے لیے ضابطہ اخلاق کے اہم دستور بھی واضح کیے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قرآن پاک کا ایک بڑا حصہ ہمارے پیارے نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات، سماجی معاملات اور انسانی ذمہ داریوں کا احاطہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مومن بھائیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو درست رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو، اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے کہ مومن تو ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ وہ اس سے زیادتی کرتا ہے اور نہ ہی وہ اسے بے یار و مددگار نہیں چھوڑتا ہے، جو اپنے بھائی کی حاجت پوری کرتا ہے تو اللہ بھی اس کی حاجت پوری کرتا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا مزید کہنا تھا کہ جو مسلمان کسی مسلمان کی پریشانی دور کرے گا تو اللہ بھی اس کی پریشانی دور فرمائے گا جبکہ جو مسلمان کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا اللہ تعالیٰ بھی قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
