Advertisement
Advertisement
Advertisement

آمرانہ قوتوں نے ملک کو بابائے قوم کے وژن سے دور لے جانے کی کوششیں کی، بلاول

Now Reading:

آمرانہ قوتوں نے ملک کو بابائے قوم کے وژن سے دور لے جانے کی کوششیں کی، بلاول
بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آمرانہ قوتوں نے ملک کو بابائے قوم کے وژن سے دور لے جانے کی کوششیں کی۔

 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قائد اعظم ڈے پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم کا خواب تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے مساوات پر مبنی ایک ملک ہو۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے ایسا ملک جہاں وہ پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر رہ سکیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ناقابلِ فراموش جدوجہد کے ذریعے ایسی  سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی معیشت  مضبوط اور ایٹمی پروگرام سے دفاع کو مضبوط بنانے کی بنیاد رکھ کر قائداعظم کے خواب کو پورا کیا تھا۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے قائد کے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لیے اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور مشن پر سختی سے کاربند رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نظریہ پاکستان کی حقیقی علمبردار ہے۔

بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

بابائےقوم کی یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری سطح پر پاکستان میں تعطیل ہے اور قائدِ اعظم محمد علی جناح  کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

محمد علی جناح 25دسمبر 1876ء کو پیدا ہوئے،انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882ء میں کیا، وہ 1893ء میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلستان روانہ ہوگئے وہاں سے انہوں نے 1896ء میں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آ گئے۔

Advertisement

جس کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح نے سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی لیکن کچھ عرصے بعد انہیں احساس ہوا کہ کانگریس صرف ہندوؤں کی نمائندہ جماعت ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے،اس دوران انھوں نے خود مختار ہندوستان میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کی خاطر مشہور چودہ نکات پیش کیے۔

قائدِ اعظم محمدعلی جناح کی زندگی جرات، ان تھک محنت، دیانت داری، عزمِ مصمّم ، حق گوئی کا حسین امتزاج تھی، برصغیر کی آزادی کے لیے بابائے قوم کا مؤقف دو ٹوک رہا، نہ کانگریس انھیں اپنی جگہ سے ہلا کسی نہ انگریز سرکار ان کی بولی لگا سکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر