Advertisement
Advertisement
Advertisement

اکشے کمار اور ٹائیگر شروف بڑے ایکشن کیلئے تیار

Now Reading:

اکشے کمار اور ٹائیگر شروف بڑے ایکشن کیلئے تیار

بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار اور نامور ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف انڈسٹری میں بڑے ایکشن کے لئے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 کی بلاک بسٹر فلم ’’وار‘‘ میں ٹائیگر شروف اور ہریتک روشن کی جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

ان کے ایکشن کے بعد خصوصی طور پر معلوم ہوا ہے کہ اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کو بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار علی عباس ظفر  بھر پور ایکشن کے ساتھ فلم میں ایک ساتھ لانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

علی عباس ظفر کافی عرصے سے ایک بڑے پیمانے پر دو ایکشن سے بھرپور ہیرو کے فلم کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور آخر کار انہوں نے اس اسکرپٹ کو لاک کر دیا ہے جو ان دو بڑے ایکشن اسٹارز کی موجودگی کے ساتھ انصاف کرتا ہے۔

ہدایت کار نے اس اسکرپٹ کے حوالے سے اکشے اور ٹائیگر کو بتایا جو پہلے ہی اس ایکشن سے بھرپور فلم کرنے پر راضی ہو چکے ہیں اور یہ اگلے سال کے آخر میں کسی وقت تیار ہوجائے گی۔

Advertisement

علی عباس ظفر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہندی فلم انڈسٹری کی سب سے بڑی ایکشن فلموں میں سے ایک ہوگی۔ اسے 2023 میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اور یہ اکشے اور ٹائیگر کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر