Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹر لائینگ میں ہماری 15 اسکیمیں اس سال مکمل ہوں گی ، جام خان شورو

Now Reading:

واٹر لائینگ میں ہماری 15 اسکیمیں اس سال مکمل ہوں گی ، جام خان شورو

جام خان شورو نے کہا ہے کہ واٹر لائینگ میں ہماری 15 اسکیمیں اس سال مکمل ہوں گی۔

 صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا جمہوریت کا اہم ستون ہے ، اگست میں مجھے آبپاشی کی وزرات ملی، دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام پاکستان میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21284 کلو میٹر نہریں اور 43 واٹر سورسز، 1900 کلومیٹر مین کینال اور تین بیراجوں پر مشتمل سندھ کا نظام آبپاشی ہے ، جی ڈی پی میں سندھ کے پانی کا شئیر 23 فیصد ہے ، سندھ میں پانی کی کمی کا سامنا ہے ، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے آٹھ سالوں میں 3200 کلومیٹر نئی کینال بنائیں۔

صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ واٹر لائینگ میں ہماری سولہ اسکیموں میں سے پندرہ اس سال مکمل ہونگی ، تھر کول کے لیے پانی مہیا کرنا ہمارا کام ہے ، 546 ملین روپے تھر کول کی جاری اسکیموں میں خرچ کر رہے ہیں ، 44 چھوٹے ڈیم مکمل کرلیے ہیں ، 16 پر کام جاری ہے۔

جام خان شورو نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے تحت سندھ بیراج امپروومنٹ پر کام کررہے ہیں ، تین بیراج میں سے کوٹری بیراج اور سکھر بیراج پانی کی کمی سے زیادہ متاثر ہیں ، ارسا سندھ حکومت پر پانی ضایع کرنے کا الزام لگاتا ہے ، بدین ٹھٹھہ اور سجاول پانی کی کمی کے باعث برباد ہورہے ہیں دوسری جانب پنجاب نئی زمینیں آباد کرنے کے لیے نئی کینال بنا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے زراعت تباہ کردی ہے ، زراعت میں لوگ گزارہ نہیں کر پا رہے جب ہی ملک میں لوگ شہری علاقوں کی جانب  منتقل ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر