ای سی سی نے یونائیٹڈ انرجی فیلڈ سے ایس ایس جی سی کو گیس کی کمرشل فراہمی اور وزارت دفاع اور داخلہ کے لیے تیکنیکی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں گیس کی قیمت پیٹرولیم پالیسی کے مطابق طے کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں یونائیٹڈ انرجی فیلڈ سے سوئی سادرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو گیس کی کمرشل فراہمی اور وزارت داخلہ کی 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی سمریاں منظوری کی گئیں۔ اجلاس میں جب کہ وزارت دفاع کے لیے تیکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے لسبیلہ اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے رعایتی ٹیرف فراہمی کی منظوری دی، رعایتی ٹیرف کا طریقہ کار زیرو ریٹڈ انڈسٹریل صارفین کےلیے ہے۔ جب کہ صنعتی یونٹس پر ڈبل میٹرز لگانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں 5 سالہ آٹو ڈیویلپمنٹ اینڈ ایکپسورٹ پالیسی کی سمری پیش کی گئی جسے مزید مشاورت کے لیے اگلے اجلاس تک موخر کردیا گیا۔
ای سی سی اجلاس میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز پالیسی 2021-25ء پر نظر ثانی کی گئی تاہم اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ ای سی سی نے وی وی آئی پی جہازوں کےلیے 33 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔ جب کہ کئی اہم سمریوں کی منظوری موخر کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
