Advertisement
Advertisement
Advertisement

بے شک دین محمدیﷺ ہی تمام انسانیت کیلئے نظام حیات ہے، چوہدری پرویز الٰہی

Now Reading:

بے شک دین محمدیﷺ ہی تمام انسانیت کیلئے نظام حیات ہے، چوہدری پرویز الٰہی
پرویز الٰہی

فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت

قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بے شک دین محمدیﷺ ہی تمام انسانیت کیلئے نظام حیات ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے یوم قائد اعظمؒ اور کرسمس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کے اصولوں اور قائد اعظمؒ کے ارشادات کے مطابق مسیحیوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا فرمان ہے کہ ہماری نجات کا راستہ صرف اور صرف ہمارے پیارے نبی خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا اسوۂ حسنہ ہی ہے، بے شک دین محمدیﷺ ہی تمام انسانیت کیلئے نظام حیات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی میں ریاست کی بنیاد اور ہر طبقے کیلئے انصاف ہے، مسیحیوں اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی خصوصی اقدامات پاکستان مسلم لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہاپنے دور میں مشنری اداروں کی واپسی، دُہرے ووٹ کے حق، ملازمتوں کیلئے دگنا کوٹہ، پہلی مرتبہ الگ وزارت کا قیام، چرچوں کی مرمت و بحالی کیلئے فنڈز اور کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے جیسے تاریخی اقدامات کیے۔

Advertisement

یاد رہے کہ بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

برصغیر پاک وہ ہند کے کروڑوں مسلمانوں کو ایک آزاد اور خود مختار اسلامی مملکت کا تحفہ دینے والے قائد اعظم محمد جناح 1876 میں آج ہی کے روز کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد پاکستانی بابائے قوم کو ان کے 146 ویں یوم پیدائش پر بھر پور انداز سے خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

پاکستان میں بابائے قوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے عام تعطیل ہے جب کہ ملک بھر میں اس حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

دن کا آغاز مساجد میں فجر کی نماز کے بعد بابائے قوم کے ایصال ثواب اور ملک کی بقا و سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا، اس کے علاوہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام ہوا، وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے سب سے اہم تقریب مزار قائد پر منعقد ہوئی۔ جہاں گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ جس کے بعد زندگی سے پر شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور عام شہری بابائے قوم کے مزار پر حاضری دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر