Advertisement
Advertisement
Advertisement

2021 میں عالمی کرکٹ پر راج کرنے والے کھلاڑی

Now Reading:

2021 میں عالمی کرکٹ پر راج کرنے والے کھلاڑی
فارمیٹس کی رینکنگ

فارمیٹس کی رینکنگ

دو دن بعد سال 2021 کی آخری سورج غروب ہو جائے گا ، اور نئے سال کا سورج ایک نئی امید اور کرن کے ساتھ طلوع ہو گا۔

کرکٹ کے میدان بھی دو دن بعد اس سال کی کہانیاں اپنے اندر سموئے تاریخ کی کتابوں میں درج ہو جائیں گے ، اور نئے سال میں کھلاڑیوں کے قدموں کا انتظار کریں گے۔

کرکٹ کے میدان پر سال 2021 میں کس کے قدموں نے اپنی کامیابیوں کے نشان نقش کئے آج ذیل میں ایسی ہی کہانی آپ کے سامنے پیش ہے۔

رواں سال کے آغاز میں ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بطور بیٹسمین ٹاپ پر تھے ، جبکہ آسٹریلوی فاسٹ بالر پیٹ کمنز رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر تھے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین آل راؤنڈر کے طور پر بلاشبہ بین اسٹوک کو ہی ہونا تھی ، کیونکہ 2019 میں کووڈ کے باوجود ان کا جادو سر چڑھ کر بول رہا تھا۔

Advertisement

اسی طرح رواں سال کے آغاز میں ون ڈے میں 870 پوائنٹس کے ساتھ  ویرات کولہی نمبر ون بیٹسمین کے طور پر اول پوزیشن پر تھے۔

جبکہ بطور بالر ٹرینٹ بولٹ نے 722 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا تھا، آئی سی سی کی بہترین آل راؤنڈر کیٹیگری میں شکیب الحسن 373 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر تھے۔

پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں 879 پوائنٹس کے ساتھ سال 2021 میں پہلی پوزیشن کے ساتھ قدم رکھا، بالنگ میں راشد خان 749 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر تھے۔

ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں پاکستانی اسپنر عماد وسیم نے بھی 681 پوائنٹس اور چوتھی پوزیشن کے ساتھ سال 2021 میں قدم رکھا تھا۔

Advertisement

جبکہ افغانستان کے ہی محمد نبی ٹی ٹوئنٹی کے بہترین آل راؤنڈر کے طور پر سامنے آئے انہوں نے 319 پوائنٹس حاصل کئے تھے۔

اب جبکہ سال 2021 کے ختم ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں تو چلیں دیکھتے ہیں کہ کون سا کھلاڑی رینکنگ میں اب کہاں ہے۔

اس سال ٹیسٹ کرکٹ کے میدانوں میں جس بیٹسمین نے اپنی صلاحیتوں کی بدولت رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی وہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشیگنی ہیں جو 915 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

بالنگ میں آسٹریلوی بالر پیٹ کمنز نے اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا اور 902 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر 382 پوائنٹس کے ساتھ بہترین آل راؤنڈر قرار پائے ہیں۔

Advertisement

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم نویں نمبر پر ہیں جن کے پاس 750 پوائنٹس ہیں۔

پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے بھی برق رفتاری کے ساتھ آئی سی سی رینکنگ میں 822 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر اپنا قبضہ جما لیا ہے۔

بد قسمتی سے ٹیسٹ کے بہترین آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بلے باز بابر اعظم نے 873 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے دیکھتے ہیں وہ نئے سال میں اپنی پوزیشن کو کس حد تک برقرار رکھ سکتے ہیں۔

سال 2021 میں ون ڈے کرکٹ میں ٹرینٹ بولٹ نے 737 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا جبکہ شکیب الحسن 416 پوائنٹس کے ساتھ بہترین آل راؤنڈر قرار پائے۔

پاکستان کے عماد وسیم آل راؤنڈر کی فہرست میں 8 ویں پوزیشن پر 256 پوائنٹس کے ساتھ براجمان ہیں۔

Advertisement

آئی سی سی کی جاری کردہ سال 2021 کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق ڈیوڈ ملن 805 پوائنٹس کے ساتھ بہترین بیٹسمین قرار پائے ہیں۔

جبکہ بیٹنگ میں ہی پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھی گزشتہ تین ماہ کی شاندار کارکردگی کے بدولت بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں۔

بالنگ کی کیٹیگری میں سری لنکا کے ونندوہسارنگا 797 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں ، جبکہ محمد نبی 265 پوائنٹس کے ساتھ بہترین آل راؤنڈر میں ٹاپ پر ہیں۔

اگر آئی سی سی آل ٹائم رینکنگ پر نظریں گھمائیں تو ٹی ٹوئنٹی کی بیٹنگ کیٹیگری میں بابر اعظم 896 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

Advertisement

اسی رینکنگ میں پاکستان کے سابق بالر عمر گل اب بھی 857 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں ، جبکہ شاہین آفریدی ساتویں اور سابق بالر سعید اجمل دسویں نمبر پر ہیں۔

آل ٹائم رینکنگ میں آل راؤنڈرکیٹیگری میں شاہد آفریدی کا نام نہ ہو یہ ہو نہیں سکتا وہ آج بھی اس کیٹیگری میں 412 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل ٹائم ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں عظیم بیٹسمین سر ویو رچرڈز کا نام سر فہرست ہے اس کیٹیگری میں ظہیر عباس دوسرے اور جاوید میانداد تیسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisement

ون ڈے کی آل راؤنڈ کیٹیگری میں عمران خان دسویں نمبر پر ہیں جبکہ ان کے ہم عصر بھارت کے کپل دیو پہلے نمبر پر ہیں۔

آل ٹائم ٹیسٹ رینکنگ کی بیٹسمین کیٹیگری میں پہلی پوزیشن پر سر ڈان بریڈ مین کے علاوہ اور کوئی نہیں ہو سکتا جن کے 961 پوائنٹس ہیں۔

جبکہ ٹیسٹ کی بالنگ اور آل راؤنڈ فہرست میں سابق کپتان عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر