وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملاقات کی۔
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی ترقی خصوصاً گوادر کے لیے بجلی کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد تکمیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اجلاس میں صوبے کو موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی اور کوئٹہ سے کراچی شاہراہ کی تعمیرسے متعلق امور بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل وزیراعظم پاکستان نے ایف بی آر کی ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی پرمبارکباد پیش کی تھی۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ماہِ نومبر کے دوران وصولیوں میں پچھلے سال سے 35 فیصد جبکہ 5 ماہ کے دوران 37 فیصد اضافہ حاصل کرنے پر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
