Advertisement
Advertisement
Advertisement

چوروں کا واحد علاج جیل اور ان سے عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس نکلوانا ہے، فرخ حبیب

Now Reading:

چوروں کا واحد علاج جیل اور ان سے عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس نکلوانا ہے، فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چوروں کا واحد علاج جیل اور ان سے عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس نکلوانا ہے۔

فرخ حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کہتے تھے کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، شہباز شریف نے اپنے ملازمین کے نام پر اکاؤنٹس بنا کر اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 16 ارب روپے کی کرپشن پکڑی جانے کے بعد اب شہباز شریف قوم کو کیا جواب دیں گے؟ چوروں کا واحد علاج جیل اور ان سے عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس نکلوانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی، حکومت ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے، گزشتہ ادوار میں زرعی شعبے پر توجہ نہیں دی گئی۔

وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں کا دھیان صرف لوٹ مار، کرپشن اور اپنے بچوں کو نوازنے پر تھا، تین، تین بار اقتدار میں رہنے کے باوجود جب ہمیں اقتدار ملا تو ملک دیوالیہ کے قریب تھا، وزیر اعظم عمران خان نہ چور ہے نہ کرپٹ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو عوام کی چھوٹی سے چھوٹی تکلیف کا بھی احساس ہے، موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث زرعی اجناس کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، حکومت نے ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں، ہم نے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے بھی عملی اقدامات کئے، بنجر آراضی قابلِ کاشت بنا کر پاکستان کو فوڈ سر پلس ملک بنایا جا سکتا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دل میں عوام کا درد ہے، ہم سب کو مل کر وطنِ عزیز کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا ہے، او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے مسلم ممالک سے وفود پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

   ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس کے ذریعے افغانستان کی موجودہ صورتحال سے دنیا کو آگاہ کیا جائے گا، ہمارے افغان بہن بھائی جس مشکل سے دو چار ہیں اس کے حل کے لئے دنیا سے مدد کی اپیل کی جائے گی۔

وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ 120 ارب روپے سے احساس راشن کارڈ لارہے ہیں جس سے عوام کو آٹا، چینی اور گھی سمیت بنیادی اشیائے ضرورت سستے داموں ملیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر