
انگلش پریمئیر لیگ میں لیور پول فٹ بال کلب کی قیادت کرنے والے جورڈن ہینڈرسن نے کھلاڑیوں کی فلاح پر اپنی تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔
جورڈن نے کہا کہ عالمی سطح پر دنیا کا سب سے بڑا کھیل فٹ بال ہے مگر اس کھیل کو جلا بخشنے والے سابق کھلاڑیوں کی فلاح کے لئے کوئی سنجیدہ نہیں ہے۔
لیور پول کے کپتان نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ لوگ میری اس بات کو پسند کریں گے لیکن یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ فٹ بال کھلاڑی کی قدر میدان کی حد تک ہی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے جورڈن ہینڈرسن نے کہا کہ فٹ بال ہمارے لئے سب کچھ ہے ہم اپنی بہترین صلاحیتوں کو میدان میں بروئے کار لاتے ہیں۔
گزشتہ چند سالوں سے ٹاپ کھلاڑیوں کو چھوڑ کر باقی سب فٹ بالر باقی زندگی کسمپرسی میں گزار رہے ہیں، خاص طور پر گزشتہ سال کووڈ کے باعث ان کے حالات مزید خراب ہوئے۔
جورڈن نے کہا کہ انگلش پریمئیر لیگ، یورپئین لیگ، اسپینش لیگ ، جرمن لیگ ، اٹالین لیگ سمیت تمام بڑی لیگز ان کھلاڑیوں کے دم سے قائم ہیں اور ان کے بینک بیلنس کو بڑھانے میں ایڑھی چوٹی کا زور لگاتے ہیں۔
مگر جب یہی کھلاڑی میدان سے دور ہوتے ہیں تو پھر فیفا اور یہ لیگز ان سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کرتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News