پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اخترکی والدہ انتقال کر گئیں۔
سابق کرکٹر شعیب اختر نے گزشتہ رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اس افسوسناک خبر کی اطلاع دی۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔
میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئ ہیں – انا للہ وانا الیہ راجعون۔
نماز جنازہ H-8 میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔AdvertisementMy mother, my everything, with the will of Allah taala, has left for heavenly abode.
Namaz e janaza will be in H-8 after Asar Prayers.— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 25, 2021
اپنے پیغام میں سابق فاسٹ بولر نے مزید بتایاکہ ان کی والدہ کی نمازِ جنازہ بعد نماز عصر H-8 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے بھی سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر 90 کی دہائی میں کیسے دکھتے تھے؟اسپیڈ اسٹار نے تصویر شیئر کردی
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
