
صوبہ خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ ڈویژن کے ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل، مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا اور کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک کردئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں دہشت گردوں کو محمد خیل گاؤں سے ویزدہ سر کی طرف بھاگت ہوئے دیکھا گیا جو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News