بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور پر قوم کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔
اسلم اقبال نے کہا کہ 16دسمبر کے دن معصوم جانوں کی شہادت نے قوم کو غم میں مبتلا کیا، سانحہ اے پی ایس میں بچھڑ جانے والوں کی یاد ہمیشہ رہے گی۔
انکا کہنا ہے کہ بزدل دشمن نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم بچوں پر قیامت ڈھا دی، معصوم بچوں کے بہنے والے خون نے قوم کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد کیا۔
مزید پڑھیں: سانحہ اے پی ایس، ہم کبھی نہیں بھولیں گے!
صوبائی وزیر صنعت نے مزید کہا کہ قوم نے اتحاد کی قوت سے امن کے دشمنوں کو شکست دی شہداء کو خراج عقیدت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء آرمی پبلک اسکول کے درجات بلند فرمائے۔
واضح رہےکہ سات برس بیت گئے مگر زخم آج بھی تازہ ہیں، سانحہ اے پی ایس ایک ایسا اندوہناک واقعہ جو کبھی بھلایا نہ جا سکے گا۔
16 دسمبر2014 کے تلخ ترین دن 6 بزدل دہشتگرد آرمی پبلک اسکول پشاور میں داخل ہوئے، عقبی دیوار پھلانگ کر داخل ہونے والے دہشتگردوں نے اسکول کے آڈیٹوریم ہال میں جاری فرسٹ ایڈ ورکشاپ میں شامل بچوں پر گولیوں کی اندھا دھند بوچھاڑ کردی۔
گولہ بارود اور خودکش جیکٹوں سے لیس درندہ صفت حملہ آوروں نے بچوں اور اساتذہ سمیت ایک سو انچاس افراد کو شہید کیا، قوم دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے آج بھی پرعزم ہے۔
معصوم بچوں پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کو افواج پاکستان نے اسی وقت آپریشن میں جہنم واصل کردیا جبکہ سہولت کار بعد میں پھانسی پر چڑھ گئے لیکن 16 دسمبر کا وہ دن ملک کی تاریخ کا بھیانک خواب بن کررہ گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
