Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل آباد: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

Now Reading:

فیصل آباد: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

فیصل آباد میں تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود چکنمبر27 گ ب میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا 3بہنوں کا اکلوتا بھائی 10سالہ یتیم بچہ مشعود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے جاں بحق ہونے والے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جاوید کھرل کی شادی کی تقریب میں منچلے جاوید رزاق ودیگر فائرنگ کر رہے تھے۔

چند روز قبل ہی فیصل آباد میں شراب کے نشے میں دھت نوجوانوں نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کر کے حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔

Advertisement

یہ واقعہ فیصل آباد میں تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سدھو پورا میں پیش آیا تھا جہاں شادی کی تقریب کے دوران شراب کے نشے میں دھت نوجوانوں نے حکومت کی پابندیوں کے باوجود ہوائی فائرنگ کنا شروع کر دی جس کی فوٹیج بول نیوز کو موصول ہو گئی تھی۔

تقریب کے شرکاء نے بھی نوجوانوں کو فائرنگ کرنے سے روکنے کی کوشش کی پر ناکام ہو گئے۔

فوٹیج سامنے آنے پر سی پی او غلام مبشر میکن نے کیس پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ایس پی لائلپور ٹاؤن احمد ارسلان کی سربراہی میں پولیس نے چھاپے مار کے واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر