Advertisement
Advertisement
Advertisement

پسندکی شادی، لڑکی کی ماں موت کی سوداگر بن گئی

Now Reading:

پسندکی شادی، لڑکی کی ماں موت کی سوداگر بن گئی

انویسٹی گیشن پولیس نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کی ماں ہی موت کی سوداگر بن گئی۔

پولیس کے مطابق ماں نے بیٹی کے شوہر کو قتل کرنے کے لیے 80 ہزار روپے کی سپاری دے دی۔

تفتیشی پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ گلستان جوہر سے 21 سالہ صنم عباس کو اغوا کیا گیا، مغوی کی تشدد زدہ لاش افغان بستی سے برآمد ہوئی، لاش کے فنگر پرنٹ سے شناخت صنم عباس کے نام سے ہوئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اندھے قتل کی تحقیقات کیں تو قاتل ساس نکلی، مقتول نے ملزمہ صغریٰ کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی، ملزمہ نے بیٹی کی پسند شادی کرنے پر داماد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

ملزمہ صغریٰ نے بیٹے یاد علی کے ہمراہ ایاز باجوڑی کو 80 ہزار روپے میں داماد کے قتل کی سپاری دی، ملزم ایاز باجوڑی نے رقم وصول کرکے اپنے ساتھی ساجد کی مدد سے مقتول کو گلستان جوہر سے اغوا کرایا اور قتل کے بعد لاش پھینک دی۔

Advertisement

پولیس کے مطابق ملزمہ صغریٰ مقتول صنم عباس کی سگی خالہ بھی ہے، ملزمہ نے بدلے کے لیے مقتول کی ماں کا بھی ایاز باجوڑی سے نکاح کروایا، قتل کی تحقیقات کےدوران ملزم ایاز، مرکزی ملزمہ صغریٰ کو بیٹے یاد علی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تاہم، سپاری لینے والا ایاز باجوڑی تاحال مفرور ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر