Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائد اعظم کی جدوجہد کی وجہ سے پاکستان وجود میں آیا، راجا پرویز اشرف

Now Reading:

قائد اعظم کی جدوجہد کی وجہ سے پاکستان وجود میں آیا، راجا پرویز اشرف
راجہ پرویز اشرف

سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ  قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد کی وجہ سے پاکستان وجود میں آیا۔

راجا پرویز اشرف، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماؤں نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول بھی چڑھائے۔

راجا پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کی جدوجہد کی وجہ سے پاکستان وجود میں آیا، قائد اعظم نے اپنی محنت سے ملک بنایا، پاکستان کی عوام اور ملک مشکلات کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں، حکومت مسائل کو حل کرنے میں بری طرح نا کام ہے، قائد اعظم ایک جمہوری انسان تھے۔

یاد رہے کہ بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

Advertisement

برصغیر پاک وہ ہند کے کروڑوں مسلمانوں کو ایک آزاد اور خود مختار اسلامی مملکت کا تحفہ دینے والے قائد اعظم محمد جناح 1876 میں آج ہی کے روز کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد پاکستانی بابائے قوم کو ان کے 146 ویں یوم پیدائش پر بھر پور انداز سے خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

پاکستان میں بابائے قوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے عام تعطیل ہے جب کہ ملک بھر میں اس حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

دن کا آغاز مساجد میں فجر کی نماز کے بعد بابائے قوم کے ایصال ثواب اور ملک کی بقا و سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا، اس کے علاوہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام ہوا، وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے سب سے اہم تقریب مزار قائد پر منعقد ہوئی۔ جہاں گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ جس کے بعد زندگی سے پر شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور عام شہری بابائے قوم کے مزار پر حاضری دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر