Advertisement
Advertisement
Advertisement

یومِ ثقافت کے دن آپس کے اختلافات کسی صورت مناسب نہیں، سعید غنی

Now Reading:

یومِ ثقافت کے دن آپس کے اختلافات کسی صورت مناسب نہیں، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ یومِ ثقافت کے دن آپس کے اختلافات کسی صورت مناسب نہیں۔

سعید غنی نے حکومتِ سندھ کا یوم ثقافت کے موقعے پر تمام ٹی وی چینلز اور دیگر دوستوں کو مبارکباد دی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج تمام ٹی وی چینلز اور دوستوں کو ثقافت کا دن منانے میں مکمل سہولیات فراہم کی ہیں، آج کے دن آپس کے اختلافات اور گروپ بندی کسی صورت مناسب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ گروپس ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے دین محمد وفائی روڈ بلاک رکھنا چاہتے ہیں، تمام چینلز کو آپس کے اختلافات بھلا کر سندھ کی ثقافت سے محبت کے اظہار کے پروگرام  جاری رکھنے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ جیسے لوگوں کا وطیرہ ہے کہ جہاں دھواں نکلتا ہے وہاں پیٹرول چھڑکتے ہیں، ثقافت والے دن بھی ثقافت پر سیاست کرنا افسوس کی بات ہے، چند گروپس کے آپس کے اختلافات میں  سندھ حکومت کو مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تمام نیوز چینلز اور گروپس کو سہولیات اور سیکورٹی فراہم کی ہے، امید ہے کہ آج کے دن کوئی غیر مناسب بات نہیں ہوگی۔

Advertisement

واضح رہے کہ وادی سندھ کی صدیوں پرانی تہذیب کو فروغ دینے کے لیے آج سندھ کا ثقافتی دن روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کے لیے صوبے بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر مختلف پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

عوام کی جانب سے ثقافتی دن پر مختلف مقامات سے ریلیوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، لوگ سندھ ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھ ثقافتی میوزک پر جھوم رہے ہیں اور بچوں کی موج مستیاں بھی جاری ہیں۔

خیال رہے کہ ثقافتی تقریبات میں تقاریر، اسٹیج ڈراماز اور سندھی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر