Advertisement
Advertisement
Advertisement

دشمن کو بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ نہیں کرنے دینگے، شیخ رشید

Now Reading:

دشمن کو بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ نہیں کرنے دینگے، شیخ رشید
شیخ رشید

شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ دشمن کی بلوچستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہیں۔

انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح کی شہادت پردکھ کا اظہار کیا اور دعا مغفرت بھی کی۔

واضح رہےکہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ضلع خوشاب کے رہائشی لانس نائیک منظر عباس اور خضدار کے رہائشی سپاہی عبدالفتاح  شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر