
موسم سرما اپنے ساتھ کئی اہم سوغاتیں لے کر آتا ہے ان ہی میں ایک سنگھاڑا بھی شامل ہے۔اس کا پودا تالاب میں بیل کی صورت میں لگا ہو تا ہے جبکہ سنگھاڑا اس کی جڑوں میں اگتا ہے۔ یہ دیکھنے میں نہایت عجیب جبکہ منفرد ذائقہ کا حامل ہوتاہے۔
اس کے اندر کا گودا سفید رنگ کا ہو تا ہے ۔جسے عام طور پر کچا یا ابال کر کھایا جاتا ہے۔جبکہ پیس کر اس کا آٹابنایا جاتا ہے جو چائنیز کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
اس میں کار بو ہائیڈریٹس ،پروٹین،وٹامن بی،پوٹاشیم اور کاپر وافر مقدار میں موجود ہو تے ہیں۔
یہ جسمانی کمزوری کو دور کر کے جسم کو فربہ کرتا ہے۔ٹی بی کو روکنے اور بیماری کی صورت میں سنگھاڑا کھانامفید ہے۔ اس کا استعمال دانتوں کو مضبوط اور چمک دار بناتا ہے جبکہ مسوڑھوں کو طاقت دیتا ہے۔
گردے کی خرابی کو دور کرکے اس کی اصلاح کرتا ہے۔یہ نشے کو توڑنے یا ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لہذا نشے کے عادی افراد میں اس کا استعمال نشے چھڑانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔
فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ
سنگھاڑاغذائیت سے بھر پور لیکن کیلوریز نہایت کم ہوتی ہے۔ یہ فائبر حاصل کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے اسے غذا میں شامل رکھنے سے خواتین اور مرد حضرات کو فائبر کی دن بھر کی تجویز کردہ مقدار سو فیصد پو ری ہو جاتی ہے ۔ غذا میں فائبر کا استعمال آنتوں کے افعال کو بہتر کرنے ،کولیسٹرول کو اعتدال میں رکھنے،خون میں شوگر کی سطح کو درست رکھنے اور نظام انہضام کوصحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔
قوت مدافعت بڑھائے
اس میں اینٹی آکسیڈینٹ کی کثیر میں مقدار پایا جاتا ہے یہ ایسے مالیکیول ہوتے ہیں جو جسم کو ممکنہ طور پرضرر رساں مالیکیول جنہیں فری ریڈیکل کہا جاتا ہے سے حفاظت کرتے ہیں ۔ اگر یہ فری ریڈیکلز جسم میں جمع ہوجائیں تو یہ جسم کے دفاعی نظام کو مغلوب کر سکتے ہیں اور ایک ایسی حالت پیدا کر سکتے ہیں جس میں کئی دائمی بیماریاں عارضہ قلب ،ٹائپ ٹو ذیابیطس اور کینسر جنم لینے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں ۔
بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھے
دنیا بھر اموات کا سب سے بڑا سبب عارضہ قلب ہے اوردل کی بیماری کی بنیادی وجہ ہائی کولیسٹرول(ایل ڈی ایل)،فالج اور ٹرائی گلیسرائیڈ ہے۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ سنگھاڑا کو کئی دہائیوں سے بلڈ پریشر کے علاج اور اسے قابو میں رکھنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں پوٹاشییم کی وافر مقدار پایا جاتا ہے تحقیق کے نتیجے یہ بات سامنے آئی غذا میں پوٹاشییم کا استعما ل آپ کو فالج اور عارضہ قلب سے محفوظ رکھتا ہے ۔
وزن کم کرے
یہ ایک دیر سے ہضم ہو نے والی غذا ہے، اسی بنا پر اس کا استعمال وزن گھٹانے میں مفید ہے۔
سنگھاڑا کو کم کیلوریز اور فائبر کی زیادہ مقدار والی خوراک میں درجہ بند ی کی گئی ہے اسی بنا پر اسے کھانے سے پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے اور بے وقت کی بھوک سے نجات ملتی اسی بنا پر یہ وزن کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News