Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصری بادشاہ کی 3500 سال پرانی ممی کو ڈیجیٹل طورپردیکھیں

Now Reading:

مصری بادشاہ کی 3500 سال پرانی ممی کو ڈیجیٹل طورپردیکھیں

قاہرہ:اہرام مصرسے ملنے والی مصری بادشاہ کی 3500 سال پرانی حنوط شدہ ممی کو پہلی بارڈیجیٹل ظریقے سے کھول دیا گیا۔

مصری بادشاہ کی یہ ممی 1881 میں دریافت کی گئی تھی اور جب تحقیق کی گئی تو اس کی 3500 سال پرانے ہونے کا انشکاف ہوا، تاہم اس کا ماسک نہیں ہٹایا گیا لیکن اب اسے پہلی مرتبہ ڈیجیٹل طور پرکھولاگیا ہے۔

محقیقین نے 1525 سے 1504 قبل مسیح تک مصر پر حکمرانی کرنے والے فرعون کی ممی کو جدید ترین ڈیجیٹل تھری ڈی کے ذریعے بنانے میں نئی تکنیک کو استعمال کیا ہے۔

مصر کی وزارت سیاحت اور نوادرات  کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق قاہرہ یونیورسٹی میں ریڈیولاجی کے پروفیسر سحر سلیم اور معروف مصری ماہر زاہی حواس کے زیرنگرانی کی گئی ہے، اور اس کے بعد اسے ڈیجیٹل طور پر پیش کیا گیا۔

Advertisement

وزیرسیاحت کا کہنا ہے کہ سحر سلیم اور زاہی نے اس مقصد کے لئے اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجی، سی ٹی اسکیننگ کے ساتھ مصری بادشاہ ایمن ہو ٹیپ کی ممی کو ڈیجیٹل طور پر بغیر کھولے دکھانے کے لئے جدید کمپیوٹر سوفٹ ویئر پروگرامز کو استعمال کیا۔

ان کا اس ضمن میں مزید کہنا تھا کہ مصری بادشاہ امین ہو ٹیپ اول کا چہرہ، عمر، صحت کی حالت اور اس ممی کو منفرد ممی بنانے اور دوبارہ دفنانے سے متعلق بہت سے رازوں کا انکشاف ہواہے۔

ماہرین نے اس بات کا بھی انکشاف کیاہے کہ ایمن ہو ٹیپ پہلا فرعون تھا جسے بازوؤں سے ممی بنایا گیا تھا اورآخری فرعون تھا جس کا دماغ کھوپڑی سے نہیں نکالاگیا تھا۔

ماہرین آثار قدیمہ  نے اس سے قبل بھی مصر سے ممی کے کئی تابوت دریافت کئے ہیں جو بہترین حالت میں ہیں اور یہ سیاہ۔ سرخ، سفید، نیلے، اور سنہرے کے رنگ کے ڈیزائن سے مزین ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر