Advertisement
Advertisement
Advertisement

حضرت عیسی اقوام عالم کیلئے امن و محبت کے پیغمبر تھے، کمشنر لاہور

Now Reading:

حضرت عیسی اقوام عالم کیلئے امن و محبت کے پیغمبر تھے، کمشنر لاہور

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ حضرت عیسی اقوام عالم کیلئے امن ومحبت کے پیغمبر تھے۔

کمشنر لاہور نے کرسمس ڈے اور یومِ ولادت قائد اعظم محمد علی جناح پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس ڈے پر پاکستان کی محب وطن مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حضرت عیسی اقوام عالم کیلئے امن و محبت کے پیغمبر تھے، پاکستانی مسیحی برادری کا وطن عزیز کی ترقی اور حفاظت میں نمایاں کردار ہے، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانان ہند اور اقلیتوں نے قائد اعظم کی قیادت میں اپنے لئے علیحدہ وطن کو حاصل کیا، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں قائد اعظم کی سیرت اور فرمودات پر عمل یقینی بنانا ہوگا۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قائد اعظم کی بصیرت کے مطابق تمام تعصبات کو پس پشت ڈال کر اپنی منزل حاصل کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کے تہوار کا باقاعدہ گزشتہ رات گرجا گھروں میں منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریبات سے ہوا۔ صبح ہوتے ہی مسیحی برادری اپنے پیاروں، عزیزوں اور اقارب کو مبارک باد دے رہے ہیں اور روایتی انداز میں تحفے تحائف کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔

مسیحی برادری نے اپنے گھروں، محلوں اور عبادت گاہوں کو خصوصی برقی قمقموں، کرسمس ٹریز اور ڈیوڈ اسٹارز سے سجا رکھا ہے۔

دوسری جانب ملک میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر