Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے ایک اہم خبر

Now Reading:

آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے ایک اہم خبر

ایپل صارفین کے لیے ایک بری خبر یہ ہے کہ ایپل نے کئی عشروں میں پہلی مرتبہ  بلند پیداواری سیزن میں بھی آئی فون اور دیگرمصنوعات کے نئے ماڈلوں کی پیداوار اور تیاری کو کئی روز تک بند رکھا۔ اس کی مرکزی وجہ پرزوں کی عدم دستیابی کو کہا جارہا ہے لیکن دیگر وجوہ بھی شامل ہیں۔

جاپان کے نکائی ایشیا اخبار نے سب سے پہلے اس کی خبر دیتے ہوئے اسے ’کرسمس اور چھٹیوں سے قبل ایک بھیانک‘ خواب کہا ہے کیونکہ عین کاروباری وقت پر ایپل کمپنی اپنی مصنوعات کے پیداوری اہداف حاصل نہیں کرسکے گی۔

مثلاً ستمبر اور اکتوبر میں پیداوار بند ہونے سے آئی فون 13 کی پیداوار 20 فیصد گری۔ پھر پیداواری ہدف جو اصل میں ساڑھے نوکروڑ یونٹ ( فون) تھا اسے گھٹا کر ساڑھے آٹھ کروڑ تک کیا گیا۔

لیکن خیال رہے کہ ایپل نے پرانے ماڈل کی تیاری جاری رکھی ہوئی ہے مثلاً آئی فون12 وغیرہ اور ان کی پیداوار میں بھی 25 فیصد کمی متوقع ہے۔ ایپل اس سال 23 کروڑ فون فروخت کرنے کا ہدف رکھتا تھا جس میں مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ کی کمی ہوئی ہے یا ہوسکتی ہے۔

Advertisement

اس پورے معاملے میں اہم خبریہ ہے کہ ایپل نے گزشتہ کئی عشروں میں اپنے کارخانے کبھی بند نہیں کئے لیکن اکتوبر اور نومبر میں پہلی مرتبہ پرزوں کی کمی اور دیگر وجوہ سے آئی فون کی پیداوار بند رہی۔ ان میں دوسرا اہم عنصر امریکی چینی تجارتی تنازعے اور پابندیاں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب سپلائی چین سے وابستہ کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ دن رات اہداف پورا کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن اب یہ حال ہے کہ فاضل پرزے اور سہولیات میں رکاوٹ سے کام روکا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر