
بنگلا دیش کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ترقی ہوگئی ہے جب کہ بابر اعظم کو تنزلی کا سامنا ہے۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ نے قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ پر بڑا اثر ڈالا ہے۔
عابد کی ترقی اور بابر، رضوان کی تنزلی
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازی کے شعبے میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے۔ آسٹریلیا کے مارنس لبوشنگ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں جب کہ بھارت کے روہت شرما اور ویرات کوہلی بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔
بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ناکامی سے دوچار بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے
بعد ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بنگلا دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں شاندار بلے بازی کرنے والے عابد علی کی بھی رینکنگ میں اضافہ ہوا ہے اور وہ پہلی مرتبہ ٹاپ ٹوئنٹی بلے بازوں میں شامل ہوئے ہیں۔ وہ 47 ویں نمبر سے 20 ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ محمد رضوان 21، اظہر علی 22 اور فواد عالم 27 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
پیٹ کمنز بولرز میں سب سے آگئے
ٹیسٹ فارمیٹ کے بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر براجمان ہیں، دوسرے نمبر پر بھارت کے روی چندرن ایشون، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی تیسرے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
شاہین کی اونچی اڑان
شاہین شاہ آفریدی ہر نئے دن کے ساتھ عروج کی نئی منزلیں طے کررہے ہیں۔ وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی تین درجے ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے شاہین شاہ 10 ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں جس نے 800 سے زائد پوائنٹ حاصل کئے ہیں، اس سے قبل عمران خان، وقار یونس، فضل محمود، یاسر شاہ، شعیب اختر،سعید اجمل، محمد عباس، وسیم اکرم، مشتاق احمد اور محمد آصف بھی یہ ہندسہ عبور کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ حسن علی کی ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں 11 ویں پوزیشن ہے۔
بہترین آل رانڈرز کی فہرست پاکستان سے خالی
ٹیسٹ فارمیٹ کے آل راؤنڈرز کی ٹاپ 10 فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر سب سے اوپر ہیں، بھارت کے رویندرا جدیجا اور روی چندرن ایشون دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے بین اسٹوکس چوتھے، بنگلا دیش کے شکین الحسن پانچویں، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن چھٹے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے مچل اسٹاریک اور پیٹ کمنزساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں، نویں نمبر پر کرس ووکس جب کہ دوسیں نمبر پر کالن ڈی گرانڈ ہوم ہیں۔ آل راؤنڈرز کی ٹاپ 10 فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News