Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل فون سمز اب بائیو میٹرک کے بجائے نئے طریقے سے فعال ہوں گی

Now Reading:

موبائل فون سمز اب بائیو میٹرک کے بجائے نئے طریقے سے فعال ہوں گی
موبائل فون آپریٹرز کا ایڈوانس انکم ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

موبائل

موبائل فون سمز اب بائیو میٹرک کے بجائے نئے طریقے سے فعال ہوں گی۔  

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جعلی سموں کی روک تھام کے لیے تمام موبائل سمز فرنچائز کو پابند کیا تھا کہ وہ کسی بھی شخص کو سم بائیو میٹرک کے بغیر جاری نہیں کریں گے۔

اس کے علاوہ ہر کسی کو صرف اور صرف 5 سمز اپنے نام کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاکہ جعلی سمز کی روک تھام کی جاسکے کیوں کہ جعلی نام سے موبائل سمز نکالنے کا رجحان بہت زیادہ ہوگیا تھا جو مختلف وارداتوں میں استعمال ہوتی تھیں۔

پی ٹی اے سمز کی تعداد محدود کرنے اور بائیومیٹرک کی پابندی کے باوجود جعلی سمز کے اجرا کو نہیں روک سکی جس کے لیے اب اتھارٹی نے نیا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سموں کے اجراء کے لیے بائیومیٹرک کی جگہ لائیو فنگر ڈیٹکشن ڈیوائسز (ایل ایف ڈی) متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تحت ملک بھر میں 3 لاکھ سے زائد بائیومیٹرک سینٹرز کو ایل ایف ڈی پر منتقل کیا جائے گا۔

Advertisement

اس سلسلے میں ملک بھر میں موجود موبائل آپریٹرز نے پہلے مرحلے میں بیشتر مقامات پر ایل ایف ڈی ڈیوائسز پر سمز کی تصدیق کا عمل شروع کردیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر سے اب تک 7 لاکھ 32 ہزار جعلی سموں کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور 5 لاکھ 80 ہزار ایسی سموں کی نشاندہی ہوئی ہے جو دنیا فانی سے کوچ کرگئے ہیں لیکن ان کے نام کی سمز آج تک چل رہی ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ جعلی سموں کے اس دھندے میں کوئی اور نہیں خود موبائل آپریٹرز اور فرنچائز مالکان ملوث ہیں جو اپنی دو نمبریوں کے لیے لوگوں کو سم نکال کر دیتے ہیں اور پھر خود بھی ان سمز سے استفادہ حاصل کرتے ہین۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر