
ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہوراحمد سلمان بلوچ کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے یوسی 216 کے مسیح سینٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب میں مفتی محمد عمر ، محمد نواز ، عبیدالرحمن صدیقی ، اقلیتی کونسلر سراج مسیح ، فراز اور شوکت نے شرکت کی ، احمد سلمان بلوچ کی جانب سے مسیح ورکرز کو کرسمس کیش انعام بھی دیا گیا۔
احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ مسیح ورکرز کو بڑے دن کی بڑی خوشیاں مبارک ہوں، مسیج ورکرز بہت محنت سے کام کرتے ہیں جسکی ستائش لازمی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بلوچ مسیح ورکرز کے بچوں کی تعلیم کیلئے بھی ہر ممکن تعاون کریں گے، ایسی تقریبات مسیح ورکرز میں حوصلہ اور کام میں مزید بہتری کا سبب بنتے ہیں ، ہم نے مسیحی برادری کیلئے کرسمس کے موقع پر بھرپور انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News