Advertisement
Advertisement
Advertisement

’منی بدنام ہوئی‘ پر ڈانس، عائشہ عمر کا ناقدین کو کرارا جواب

Now Reading:

’منی بدنام ہوئی‘ پر ڈانس، عائشہ عمر کا ناقدین کو کرارا جواب
عائشہ عمر

عائشہ عمر

اداکارہ عائشہ عمر نے بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو پر تنقید کرنے والے کو کرارا جواب دے دیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ وماڈل عائشہ عمر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک تقریب کے دوران وہ بالی ووڈ کے مشہور ترین گانے ’منی بدنام ہوئی‘ پر ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی تھیں اور لوگوں نے ان پر خوب تنقید کے نشتر برسائے۔

بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو عائشہ عمر نے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا البتہ کمنٹس میں ایک صارف کی جانب سے ان کے ڈانس سے متعلق سوال کیا گیا جو اداکارہ کو ناگوار گزرا اور انہوں نے جواب میں کھری کھری سنادی۔

 

Advertisement

خاتون صارف نے عائشہ عمر کا نام لیے بغیر لکھا ’’ وہ کسی بھی شادی میں ڈانس کرنے کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں‘‘۔

مزید پڑھئے؛ عائشہ عمر کی ڈانس ویڈیو وائرل

جس پر عائشہ عمر نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے جواب دیا ’’ وہ ہر کسی کی شادی میں ڈانس نہیں کرتی بلکہ صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی شادیوں میں ڈانس کرتی ہے جب کہ یہ ڈانس بھی ایک دوست کی شادی میں ہی کیا گیا تھا جو پیسوں کے عوض نہیں تھا بلکہ صرف تفریح کے لیے کیا گیا تھا اور ایسے ڈانس کا وہ ایک پیسہ بھی نہیں لیتی‘‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ ہم لوگ بھی آپ سب لوگوں کی طرح عام سی زندگی گزارتے ہیں اور اپنے کام کے مصروف ترین شیڈول سے وقت نکال کر آپ ہی لوگوں کی طرح اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کی شادیوں پر ڈانس کرتے ہیں ، یہ ہمارے لیے آسان ہیں ہوتا لیکن ہم کسی نہ کسی طرح انتظام کرلیتے ہیں۔

ماڈل عائشہ عمر نے مزید لکھا ’’دوستوں سب کچھ پیسوں کے لیے نہیں کیا جاتا، کچھ چیزیں اپنی روح کو مطمئن کرنے کے لیے بھی ہوتی ہیں ، اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ ڈانس کرنا میری روح کی غذا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر