Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت گرانےکیلئے عمران خان جیسا بندہ چاہیے، فوادچوہدری

Now Reading:

حکومت گرانےکیلئے عمران خان جیسا بندہ چاہیے، فوادچوہدری

فوادچوہدری نے کہاکہ حکومت گرانےکیلئےعمران خان جیسا بندہ چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 3 سال سےحکومت جانےکی تاریخ دےرہےہیں، انہوں نےاپنےکارکنوں کوچورن بھی توبیچنا ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ دیہاڑی دان سیاستدان دیہاڑی پکڑکربیانات دیتےہیں۔

فوادچوہدری نے کہاکہ نوازشریف نے وطن واپس نہیں آنا،ہم واپس لےکرآئیں گے، حکومت گرانا ان کے بس کی بات نہیں۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ اُس وقت بھی کہہ رہاتھا نوازشریف کوباہرنہ جانےدیں واپس نہیں آئیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ منی بجٹ میں ایڈ جسٹمنٹ کررہےہیں، منی بجٹ بل اسی سیشن میں پاس ہو جائے گا،منی بجٹ بل سےعام آدمی پرکوئی اثرنہیں پڑےگا۔

فواد چوہدری نے کہاکہ نواز،زرداری نےنقصان پہنچایااسی وجہ سےآئی ایم ایف جانا پڑتا ہے، اپوزیشن آئی ایم ایف نہ جانےکاکوئی متبادل ہی بتادے، اپوزیشن کوکچھ پتہ ہی نہیں صرف باتیں کرتےہیں۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ سیاستدانوں سے زیادہ کسی اورکا احتساب نہیں،سیاستدان ہی ہیں جن کے  ٹیکس گوشوارےسامنےآتےہیں،سیاستدان اوران کےخاندانوں کےاثاثےسب ہمارےسامنےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وفاقی کابینہ نےقومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی

انہوں نے کہاکہ ناظم جوکھیوقتل کیس،تحقیقات کیلئےمشترکہ ٹیم کی منظوری دے دی، ٹیم میں پولیس،انٹیلی جنس ودیگراداروں کےافراد شامل ہونگے، ناظم جوکھیوکےقاتلوں کوبچانےکی کوشش کی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ قومی سلامتی کی پالیسی میں جیو اسٹریٹجک پالیسی کے ساتھ اکنامک اسٹریٹجی کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ جب تک عام آدمی معاشی، سماجی اور قانونی حالت سے مطمئن نہیں ہوگا، ملک کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق رہے گا، قومی سلامتی پالیسی میں عام آدمی پر فوکس کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ 2014 میں اس پالیسی پر کام شروع کیا گیا تھا، 2021 میں اس پالیسی کی منظوری ہوئی، پالیسی کی منظوری میں تقریباً 9 سال لگے، 18 مختلف وزارتوں کا ان پٹ اس میں شامل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ماضی میں نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر نکتہ نظر پر اتفاق نہیں ہوا، پہلی مرتبہ ایک ایسی حکومت برسراقتدار ہے جو تمام نکتہ ہائے نظر کو یکجا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی مرتبہ ہم نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے، نیشنل سیکورٹی پالیسی کے ساتھ انٹرنل پالیسی اور فوڈ سیکورٹی پالیسی سمیت دیگر وزارتوں کی پالیسیاں بھی منسلک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر