Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ جموں و کشمیر میں حلقہ بندیوں کے خلاف یکم جنوری کو ہڑتال کا اعلان

Now Reading:

مقبوضہ جموں و کشمیر میں حلقہ بندیوں کے خلاف یکم جنوری کو ہڑتال کا اعلان
کشمیر

کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ  قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف یکم جنوری 2022 کو مکمل ہڑتال کریں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر اور مقبوضہ کشمیرکے دیگر علاقوں میں دیواروں اور بجلی کے کھمبوں پر پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں۔

پوسٹروں میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دنیا اور بھارتی حکومت کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے ہڑتال کریں کہ وہ حق خود ارادیت چاہتے ہیں اور جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: حریت رہنما مشتاق الاسلام بھارتی پولیس کے ہاتھوں گرفتار

تحریک جموں و کشمیر بچاؤ کی جانب سے چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی انہیں اقوام متحدہ نے ضمانت دے رکھی ہے۔

Advertisement

پوسٹروں میں لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ اس دن کشمیر دشمن ظالمانہ قوانین، حد بندی کمیشن کی غیر منطقی تجاویز اور مقبوضہ علاقے میں مودی کے جنگی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں۔

مزید پڑھیے: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے

چسپاں کئے گئے پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت جموں و کشمیر کی آئینی بنیادوں کو تباہ کر رہی ہے تاکہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر کے علاقے میں ہندوتوا وزیر اعلیٰ مسلط کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر