Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا قتل کیسے ہوا؟ نئی خفیہ دستاویزات سامنے آگئیں

Now Reading:

امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا قتل کیسے ہوا؟ نئی خفیہ دستاویزات سامنے آگئیں

امریکا کے 35ویں صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے حوالے سے امریکا نے نئی خفیہ دستاویزات جاری کردیں۔ 

فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق امریکی حکام نے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تقریبا ً ڈیڑھ ہزار صفحات پر مشتمل نئی خفیہ دستاویزات جاری کی ہیں۔

خیال رہے 22 نومبر 1963 کو امریکی ریاست ٹیکساس میں سابق صدر جان ایف کینیڈی کو قتل کردیا گیا تھا اور تفتیش میں بھی یہ ثابت ہوچکی ہے کہ ان کا قاتل لی ہاروے اوسوالڈ تھا لیکن اس حوالے سے آج بھی بحث جاری ہے کہ آیا امریکا کے 35ویں صدر کو ایک شخص نے ہی قتل کیا تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور منصوبہ تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی اور خفیہ ادارے سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ سابق صدر کے قاتل لی ہاروے اوسوالڈ کے قتل میں ملوث ہونے سے متعلق گہرائی میں جاکر تحقیقات کی گئی تھیں اور تمام ممکنہ پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے چھان بین کی تھی۔

Advertisement

 خفیہ دستاویز میں بتایا گیا کہ امریکا کے خفیہ اداروں نے قاتل لی ہاروے اوسوالڈ سے روابط رکھنے والے تمام ممالک اور شخصیات کی جاسوسی کی جس میں کیوبا میں فیڈل کاسٹرو کی کمیونسٹ حکومت بھی شامل تھی تاہم اس کے باوجود چند سازشی نظریات رکھنے والے لوگ اس تحقیقات کو تسلیم نہیں کرتے اور وہ ہاروے اوسوالڈ کو تنہا سابق صدر کا قاتل تسلیم نہیں کرتے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے سازشی عناصر کا یہ ماننا ہے کہ ہاروے اوسوالڈ کو استعمال کرکے ایف بی آئی یا سی آئی اے کے ذریعے جان ایف کینیڈی کو قتل کروایا گیا۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل پر تحقیق کرنے والے نامور صحافی فلپ شینن کا دعویٰ ہے کہ  حکومت نے ابھی بھی تقریباً  15 ہزار فائلوں کو خفیہ رکھا ہوا ہے اور زیادہ تر فائلیں سی آئی اے اور ایف بی آئی کی ہیں۔

واضح رہے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو 22 نومبر 1963 کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا اور ایک گھنٹے کے اندر ہی ڈیلس کے پولیس اہلکار جے ڈی ٹِپٹ کو بھی قتل کر دیا گیا اور پھر چند ہی گھنٹوں میں قاتل لی ہاروی اوسوالڈ کو گرفتار کرکے اس پر جان ایف کینیڈی اور جے ڈی ٹپٹ کے قتل کا الزام عائد کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر