Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے وی ایل سی پولیس کی کامیاب کارروائی

Now Reading:

اے وی ایل سی پولیس کی کامیاب کارروائی
کراچی میں چوری کی موٹرسائیکلیں اسکریپ کی شکل میں فروخت کیے جانے کا انکشاف

موٹرسائیکل

اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کے دوران اہل کار ساتھیوں سمیت گرفتار، 8 چوری کی کاریں اور 3 سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں بر آمد کیں۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی کراچی نے اے وی ایل سی میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر ناصر عباس شاہ کو اس کے 3 مزید ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے 8 چوری کی کاریں اور 3 سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں بر آمد کرلیں۔

واضح رہے کہ موجودہ  ہیڈ کانسٹیبل ناصر عباس شاہ اے وی ایل سی گلشن ڈویژن میں تعینات تھا اور سابقہ ڈی آئی او گلشن ڈویژن عابد شاہ کا قریبی رشتہ دار ہے، عابد شاہ کو اس کی پوری ٹیم سمیت معطل کر کے اس کے خلاف بھی انکوائری کی جا رہی ہے۔

ملزم سب انسپکٹر ناصر شاہ  (موجو دہ ہیڈ کانسٹیبل) اپنے ساتھی ملزم سہیل عرف علی جو کہ اپنے آپ کو اے ایس آئی ظاہر کرتا ہے اور جس نے جعلی  پولیس سروس کارڈ بھی بنا رکھا ہے۔

ملزم ساتھی کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں سے گاڑیاں چو ری کرتے تھے،  ملزمان اکثر گاڑیوں کو کرینوں اور لفٹرز کے ذریعے اٹھا کر یا مزدا ٹرک کے ذریعہ کھینچ کر اپنے ساتھی ملزم راہد خان یا اور ساتھیوں کے کمپاؤنڈ میں محفوظ  کر دیا کرتے تھے۔

Advertisement

کمپاؤند کا مالک راہد خان جو ٹریفک برانچ میں تعینات ایک سب انسپکٹر کا بیٹا ہے، ان سرقہ شدہ گاڑیوں کو آگے بیچتا ہے یا مختلف کباڑ والوں کو فروخت کرتا ہے۔

ملزمان کچھ سرقہ شدہ گاڑیوں کی جعلی کاغذات بنوا کر واٹس اپ کی ذریعہ بھی فروخت کر دیتے ہیں۔

ملزمان کے عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر