
شمالی کیرولینا:تیراکی کے دوران اکثر اوقات ایسے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیے جاتے ہیں جنہیں اگر بعد میں دیکھا جائے تو ایک لمحے کے لئے خوف طاری ہوجاتا ہے ایسا ہی واقعہ شمالی کیرولینا میں پیش آیا جس میں ایک تیراک کو بڑی شارک کے منہ کے بلکل قریب دیکھا جاسکتا ہے۔
آپ نے شارک کی بہت سی ویڈیوز دیکھی ہوں گی لیکن یہ ایک ایسی ویڈیو ہے جس نے کافی تہلکہ مچایا ہے۔
دیکھاجائے تو سمندرکی تہہ میں ویڈیو ریکارڈ کرنا کافی مشکل طلب کام ہے لیکن اس دوران اگر آپ کے سامنے ایک خوفناک شارک آجائے تو اور آپ اپنی جان کی پرواکئے بغیر ویڈیوبناتے رہیں تو یہ لمحہ آپ کو زندگی بھر یاد رہے گا۔
ایسا ہی ایک واقعہ امریکا کی ریاست کیرولینا کے آؤٹر بینکس ایریا میں پیش آیا جہاں ڈیوڈ شیررنامی مچھیرا اپنی اسپیئر گن کے ساتھ تیراکی کر رہا تھا اور چانک اس کے سامنے سفید شارک آگئی اور اس نے اس کی ویڈیو بناڈالی۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو بڑی تیزی سے سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے اور اس میں دیکھا جاسکتا ہے ڈیوڈ شیررکسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں اپنا دفاع کرنے کے لئے پوری طرح تیار تھا۔
Thousands of #shark photos & videos are taken by professionals every day, but only a handful of them become #viral for everyone to see praise. #DavidScherrer, a spearfisherman, has managed to capture one such stunning shark footage. WATCH! pic.twitter.com/eya2dZPxlR
— Mirror Now (@MirrorNow) December 29, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News