Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاکھوں لوگوں کے پسندیدہ ترین 5 پاکستانی اداکار

Now Reading:

لاکھوں لوگوں کے پسندیدہ ترین 5 پاکستانی اداکار

پاکستانی ٹی وی اور فلمی انڈسٹری بے شمار باصلاحیت اداکاروں اور اداکارہ سے بھری پڑی ہے جنہوں نے اپنے کام سے دیکھنے والوں کے دلوں میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہوئی ہے۔

یہ ہیں پاکستان کے وہ پانچ سب سے خوبصورت اور اچھا معاوضہ لینے والے اداکار جنہوں نے ہٹ ڈرامے اور فلمیں کر کے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

احمد علی اکبر

پریزاد جیسا ہٹ ڈرامے کرنے والے احمد علی اکبر پاکستانی انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں شامل ہیں، اپنے چیلنجنگ رول سے انہوں نے صرف عوام کا ہی نہیں بلکہ اپنے ساتھی اداکاروں کا بھی دل جیت لیا ہے۔

عہد وفاء، گذارش، یہ رہا دل، منکر اور پریزاد جیسے ہٹ ڈرامے احمد علی اکبر کے  فنی کیریئر میں شامل ہیں۔

Advertisement

 

 فواد افضل خان

 فواد افضل خان ایک اداکار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر، ماڈل اور گلوکار ہیں، فواد خان ایک فلم فیئر ایوارڈ، تین لکس اسٹائل ایوارڈز  اور چھ ہم ایوارڈز سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد، بڑے پیمانے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے عصری اداکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

فواد خان ہم سفر، زندگی گلزار ہے، بے حد اور اشک جیسے ہٹ ڈرامہ سیریل دے چکے ہیں۔

Advertisement

بلال عباس خان

پاکستانی انڈسٹری کے مشہورومعروف اور ینگ اداکار بلال عباس خان جنہیں شائقین اور ناقدین کی طرف سے ان کی اداکاری کی صلاحیت کے لیے اکثر میڈیا میں “بہترین ابھرتا ہوا ٹیلنٹ” کا خطاب بھی دیا جاتا ہے۔

بلال عباس خان قربان، بلہ، رنگریزہ اور پیار کے صدقے جیسے ہٹ پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

 

 عثمان مختار

Advertisement

عثمان مختار پاکستانی انڈسٹری کے  اداکار، ہدایت کار، اور سینماٹوگرافر ہیں، چونکہ ہم کہاں کے سچے تھے سے ہر کوئی اسود سے نفرت کرتا ہے ہمیں اچھا لگتا ہے کہ عثمان نے ولن کے کردار کو بخوبی  نبھایا ہے۔

عثمان مختار انا، سبات اور ہم کہاں کے سچے تھے جیسے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

 

علی رحمان خان

علی رحمان خان اردو فلموں، ٹیلی ویژن سیریز اور تھیٹر ڈراموں میں نظر آتے ہیں، علی رحمان خان  نے دو ہم ایوارڈز جیتے ہیں اور انہیں اپنی اداکاری کی صلاحیت کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈز میں دو بار نامزد بھی کیا گیا ہے۔

Advertisement

علی رحمان خان خاص، رشتے کچھ ادھورے سے، بےوفاہ جیسے ہٹ ڈراموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر