پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن سیون مین شائقین کرکٹ کو پوری تعداد مین اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستنا کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل اور غیر ملکی ٹیموں کےمیچز کے دوران ویکسی نیٹڈ افراد کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی شائقین کرکٹ اپنی مکمل کورونا ویکسی نیشن کرا لیں۔
So you heard it boys and girls: a full house has been allowed for fully vaccinated fans and so if you are 12 and over, and want to be part of our best season for years inshallah starting with WI followed by PSL , Aus, England and NZ , please get COVID vaccination done.
— Ramiz Raja (@iramizraja) December 5, 2021
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا،ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
لیگ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گی۔
کوالیفائر 23 فروری جبکہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کی سہ پہر 3 بجے لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔
آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کٹیگری جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
