
ڈیجیٹل اثاتوں کی نیلامی کرنے والی ویب سائٹ پر 3 لاکھ ڈالر کی تصویروں کا کلیکشن غلطی سے 3 ہزار ڈالر میں نیلام ہوگیا۔
کچھ لوگ اتنے خوش نصیب ہوتے ہیں کہ مٹی کو ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جاتی ہے اسی طرح کچھ لوگوں کی قسمت ایسی بھی ہوتی ہے کہ وہ سونے کو بھی مٹی کردیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ماجرا برطانوی شہری کے ساتھ ہوا اور تھوڑی سی غفلت اور جلد بازی کی وجہ سےوہ تقریبا 2 لاکھ 97 ہزار ڈالر کی خطیر رقم سے محروم ہوگیا۔
میکس ناٹ نامی برطانوی شہری نے انٹر نیٹ پر وائرل ہونے والے ڈیجیٹل اثاثوں کو فروخت کرنے والی ویب سائٹ NFT پر The Bored Ape Yacht Club کے نام سے موجود اس این ایف ٹی( نان فنجائی ایبل ٹوکن) کو غلطی سے 3 لاکھ کے بجائے 3 ہزار ڈالر ( 2 ہزار 270 پاؤنڈز) میں نیلام کر دیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیٹ پر ’بیزار گوریلے‘ کے نام سے موجود ڈیجیٹل آرٹ کے 10 ہزار نمونوں پر مشتمل اس اثاثے کو 3 لاکھ ڈالر میں نیلامی کے لیے پیش کرنا تھا تاہم نیلامی کے لیے قمیت مقرر کرتے وقت ان سے جلد بازی میں ٹائپنگ کی غلطی ہوگئی۔
اس بارے میں ’دی بورڈ ایپی یاٹ کلب‘ کے مالک میکس ناٹ نےبرطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے نیلامی کے لیے لسٹنگ کرتے وقت اپنے اس ڈیجیٹل اثاثے کی قیمت 75 کرپٹو کرنسی ایتھریم (تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر) کے بجائے 0.75 ایتھریم ( 3 ہزار ڈالر) مقرر کردی۔
رپورٹ کے مطابق اس نادر ڈیجیٹل اثاثوں کو خریدنے والے فرد نے اسے دوبارہ ڈھائی لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا۔ ابتدائی طور پر اس کے ہر ایک ٹکڑے کو 0.8 ایتھریم ( موجودہ 320 ڈالر فی پیس) کے حساب سے فروخت کیا گیا ااور اب انہیں کم از کم 59.99 ایتھریم(2 لاکھ 40 ہزار ڈالر ) میں فروخت کیا گیا ہے۔
اپریل 2021 میں لانچ ہونے والا ’ بیزار گوریلا ‘ پروگرامنگ کے ذریعےبننے والا کمپوٹر اسکرپٹ کا مرکب ہے۔ ڈیجیٹل اثاثوں کے شوقین اور مشہور سیلی بریٹیز اپنی Ape کو ٹوئٹر پر بطورپروفائل پکچر لگاتے ہیں۔ جب کہ اس یاٹ کلب کے رکن بننے والے افراد کو’دی بورڈ ایپی یاٹ کلب‘ کمیونٹی کے پروگرامز اور ڈیجیٹل کانٹینٹ تک رسائی بھی دی جاتی ہے۔
اگرچہ بینکینگ کے روایتی طریقوں میں اگر اس طر ح کی کوئی ٹرانزیکشن ہوتی ہے تو بینک کو فوراً آگاہ کیے جانے کی صورت میں اس ٹرانزیکشن کو فوراً ریورس( واپس) کر دیا جاتاہے، لیکن ڈیجیٹل اثاثوں کی ویب سائٹ NFT پر ساری نیلامی کرپٹو کرنسی کی شکل میں کی جاتی ہے لہذا اس وجہ سے اس ٹرانزیکشن کو ریورس( واپس) کرنا کسی صورت ممکن نہیں ہوتا اور ایہی وجہ ہے کہ جب کہ میکس ناٹ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اس وقت تک تیر کمان سے نکل چکا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News