Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویڈیو لیک اسکینڈل : اداکارہ مہک نور اور زہرہ خان کے اہم انکشافات

Now Reading:

ویڈیو لیک اسکینڈل : اداکارہ مہک نور اور زہرہ خان کے اہم انکشافات

اداکارہ مہک نور کا کہنا ہے کہ لیڈیز روم میں ہماری ویڈیو بنانے کیلئے کاشف چن نے کیمرے لگائے۔

ویڈیو لیک اسکینڈل کے حوالے سے اداکارہ مہک نور نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ہمیں انصاف دلایا جائے۔

مہک نور الزام عائد کیا کہ شالیمار تھیٹر میں اداکارہ خوشبو خان کے ساتھ ڈرامہ کیا، اداکارہ خوشبو خان نے کاشف چن کے ذریعے کیمرے لگوائے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشف چن کو لالچ دے کر 1 لاکھ روپے ایڈوانس اور موٹر سائیکل دی گئی۔ موبائل چارج پر لگانے کے بہانے کاشف ہمارے کمرے میں آتا تھا، پوری پلاننگ کے تحت ہماری ویڈیو بنا کر لیک کی گئیں۔

مہک نور نے کہا کہ کاشف خان نے سب سچ بتایا کہ اس نے خوشبو خان کے کہنے پر ساری ویڈیوز بنائی ہیں، کاشف نے بتایا کہ میڈم مجھے اپنے گھر بلا کر خرچہ دیتی ہیں۔

Advertisement

مہک نور کا مزید کہنا تھا کہ خوشبو خان اپنے گھر بلا کر کاشف خان سے تمام معلومات اور ویڈیوز لیتی تھی، خوشبو کہتی ہے کہ میں نے کچھ نہیں کیا لیکن ان کو سب کچھ پتا ہے۔

پریس کانفرنس میں اداکارہ زہرہ خان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ہماری بات نہیں سنی، ایف آئی آر کا ٹھیک اندراج نہیں ہوا،  ہم کسی کو برا نہیں کہتے لیکن ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی۔

زہرہ خان نے کہا کہ ہم خوشبو پر ناجائز الزام نہیں لگا رہے، ہمیں کاشف نے سب بتایا ہے، ہم پر الزام ہے کہ شہرت کیلئے سب کچھ کیا، ہم کسی کو چہرہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

زہرہ خان نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈانس کرتی ہیں لیکن اس کا مطلب نہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی کی جائے، کاشف خان کسی اور کا نام بھی لے سکتا تھا آخر خوشبو کا نام ہی کیوں لیا۔

انوہں نے کہا کہایف آئی اے کا انویسٹی گیشن سسٹم بہت سست ہے، ایف آئی اے نے اگر کارروائی نہ کی تو بتائیں گے جو کارروائی کرنی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر