
جدید ترین ڈرون کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی نے ایسے جدید ترین ڈرون تیار کیا ہے جن سے بم ڈسپوزل کا کام لیاجا سکتا ہے۔
یہ ڈرون ملک کی دفاعی ٹیکنالوجی ایجنسی TUBITAK اور ترک اسیس گارڈ نے تیار کیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ ڈرون لیز کی شعاعوں کے ذریعے بم کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تاہم اس نئے ڈرون پر فوج کی جانب سے تجربات کا سلسلہ جاری ہے۔
بعد ازاں انہیں باضابطہ طور پر فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ یہ ڈرون تین ہزار میٹر کی بلندی سے بموں اور دیگر اسلحہ کو لیزر شعاعوں کے ذریعے ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تجربے کے دوران ڈرون نے 500؍ میٹر کی بلندی سے 90؍ سیکنڈز تک تین ملی میٹر موٹی کاربن اسٹیل پلیٹ میں سوراخ کر دیا جبکہ 100؍ میٹر کی بلندی سے اسی ٹاسک پر 10؍ سیکنڈ کا وقت لگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News