Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کی وجہ سے لوگ ہاتھ اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں ، شہباز شریف

Now Reading:

مہنگائی کی وجہ سے لوگ ہاتھ اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں ، شہباز شریف
شہبازشریف

شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی جتنی اس وقت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس مہنگائی نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا ہے،  لوگ اس وقت ہاتھ اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے، لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، ادویات، بچوں کے دودھ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، پوری قوم اس وقت ایسی صورتحال میں ہے جس سے خوف آتا ہے۔

اس موقع پر صحافی نے مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف سے سوال کیاکہ ایف آئی اے نے چالان پیش نہیں کیا؟

انہوں نے جواب دیا کہ ان کی بدنیتی سب سامنے آگئی ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اور رمضان شوگرملز ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی جبکہ  شہباز شریف کو بھی حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے کیس کی سماعت رواں ماہ 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر