Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تحصیلدار سٹی آفس کا اچانک دورہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تحصیلدار سٹی آفس کا اچانک دورہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اچانک دوروں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے تحصیلدار سٹی آفس کے دورے کے دوران سینٹر میں صفائی و خدمات کی فراہمی کی صورتحال پرعدم اطمینان کا اظہار کیا، تحصیلدار اور رجسٹرار آفس کی بد حالی اور صفائی کی ابتر صورتحال پر رپورٹ طلب کی۔

زمینوں کے انتقالات اور فرد کے اجراء میں تاخیر کی شکایت پر 2 پٹواری معطل کردی گئی، وزیر اعلیٰ نے خان رازق شہید پولیس اسٹیشن قصہ خوانی کا بھی اچانک دورہ کیا جہاں وزیر اعلیٰ نے تھانے میں صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔

محمود خان نے پولیس اسٹیشن کی خستہ حالی پر سی سی پی او سے 3 دنوں میں رپورٹ طلب کرلی، وزیر اعلیٰ نے خیبربازار، قصہ خوانی بازار، چوک یاد گاراور دیگرعلاقوں کا بھی دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے ٹریفک اور صفائی کی صورتحال پرعدم اطمینان کا اظہار کیا، بے ہنگم ٹریفک کی صورتحال پر ایس ایس پی ٹریفک سے رپورٹ طلب کرلی، وزیر اعلیٰ قصہ خوانی بازار میں عوام میں گھل مل گئے جبکہ شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر