Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی سائنس دانوں نے حقیقی اڑن طشتری تیار کرلی

Now Reading:

امریکی سائنس دانوں نے حقیقی اڑن طشتری تیار کرلی

اڑن طشتری کے بارے میں بہت سی باتیں مشہور ہیں اور اس معاملے پرسائنس دان بھی مختلف آرا رکھتے ہیں۔ لیکن امریکی سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے عملی طور پر اڑن طشتری سے مشابہ ڈیوائس تیار کرلی ہے۔

امریکا کی ممتار یونیورسٹی میسا جیوٹیس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایرو اسپیس انجیئنرز پر مشتمل ٹیم نے ایک ایسی گردشی ڈیوائس ایجاد کی ہے جوکہ چاند کے قدرتی چارج کی مدد سے گردش کرے گی۔

ایم آئی ٹی کے شعبہ برائے ایروناٹکس( ہوابازی) اور ایسٹروناٹکس ( علم خلا نوردی)  کے طالب علم اور اس  تحقیق کی سربراہی کرنے والے اولیور جیا رچرڈ کا  کہنا ہے کہ دکھنے میں یہ ڈیوائس سائنس فکشن فلموں میں دکھائی دی جانے والی اڑن طشتری سے مشابہہ ہے، یہ چاند کی سطح سے بھیجے جانے والے چارجڈ آیونز کی چھوٹی شعاعوں کی مدد سے اپنے افعال سرانجام دے گی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح اربوں سال سے شمسی تاب کاری کا سامنا کرنے کی وجہ سے چارج ہوچکی ہے اور جب اس ڈیوائس کی قوت چاند کی قوت سے ملے گی تو نتیجے میں یہ سطح سے تھوڑی اوپر اٹھ جائے گی۔

Advertisement

ٹیم کا مزید کہنا ہے کہ چاند کی سطح پر موجود چارج چاند کی گرد کو 3 فٹ سے بھی زیادہ بلندی پر اٹھا کر گردش کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ جب ہم کمبل سے بالوں کو رگر کر تھوڑا سا اوپر اٹھاتے ہیں تو ہمارے بال بھی اوپر اٹھ جاتے ہیں اور یہ اسٹیٹک چارج کی بدولت ہوتا ہے۔

سائنس دانوں  کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس تجرباتی بنیادوں پر بنائی گئی ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ اسے مستقبل میں چاند اور شہاب ثاقب پر جانے والے مشنز میں با حفاظت گردش کےلیے بھیجا جاسکتا ہے۔

اس سمپل ماڈل کی بنیاد پر ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ دو پاؤنڈ وزنی طشتری کی شکل میں بننے والی ڈیوائس  10 کلو وولٹ آیون رکھنے والے بڑے شہاب ثاقب کی سطح سے تقریبا 1 سینٹی میٹر اوپر گردش کر سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر