Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا “ہینڈسم ترین سانتا کلاز” خواتین سے پریشان

Now Reading:

دنیا کا “ہینڈسم ترین سانتا کلاز” خواتین سے پریشان

دنیا کے ہینڈسم ترین اور پرکشش “سانتا کلاز” کا لقب حاصل کرنے والے پال میسن نے روایتی بابائے کرسمس کے شریفانہ لبادے کو تبدیل کرتے ہوئے خود کو لاکھوں دلوں کی دھڑکن بنا لیا ہے۔

“فیشن سانتا” کے نام سے مشہور پال میسن نے 2014 میں کرسمس کے دوران فیشن کے ماہر سینٹ نکولس کے طور پر پہلی بار ڈیبیو کیا تھا، اور تب سے ہی وہ مداحوں کے کانوں کی لو گرما رہے ہیں۔

Fashion Santa

فیشن سانتا جہاں بھی جاتے ہیںِ وہاں ہمیشہ لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے۔ جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہوتی ہے جو دنیا کے “ہینڈسم ترین سانتا” کے ساتھ سیلفی لینے کی ہم ممکن کوشش کرتی ہیں۔

پال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر سوال ہو کیا مجھے اب بھی خواتین کی طرف سے بہت زیادہ توجہ ملتی ہے؟ تو جواب ہاں میں ہوگا۔ ایسا لگتا ہے کہ خواتین میری سب سے بڑی حمایتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مجھے توجہ اور محبت پسند ہے۔ جب میں نے جسٹن بیبر کے ساتھ سیلفی لی تو چاہے مائیں ہوں یا بیٹیاں، سب میرے ساتھ سیلفی لینا چاہتی تھیں۔ مجھے وہ احساس پسند نہیں آیا۔

Fashion Santa

جب 57 سالہ پال پہلی بار سانتا کلاز کے طور پر سامنے آئے تو سوشل میڈیا ان کی تعریف سے بھر گیا۔

ایک صارف نے لکھا، “اگر سانتا واقعی ایسا دکھتا ہے، تو ماںیں اپنے بچوں سے کہیں کہ زیادہ سے زیادہ سانتا کو خط لکھیں۔”

جب پال سے پوچھا گیا کہ لوگ انہیں “سیکسی سانتا” کیوں کہتے ہیں، تو پال نے کہا، “مجھے کوئی اعتراض نہیں کہ لوگ مجھے یہ کہتے ہیں۔ مجھے یہ پسند ہے۔ اکثر اوقات جب کسی کو فیشن سانتا کو یاد نہیں رہتا تو وہ کہتے ہیں ‘اوہ یہ سیکسی سانتا ہے’۔”

Pail Mason

Advertisement

خیال رہے کہ پال اب تک امریکہ میں تہوار کے اس سیزن میں انتہائی مصروف رہے ہیں۔

وہ اس سال امریکہ میں نیویارک اور واشنگٹن میں کئی ٹی وی پروگرامز میں مصروف ہیں، جس میں کیلی کلارکسن شو بھی شامل ہے۔

Paul on Kelly Clarkson's show

پال خیراتی کاموں میں بھی حصہ دیتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے واشنگٹن میں جارج ٹاؤن لمبارڈی کومپری ہینسو کینسر سینٹر کے تمام عطیہ دہندگان اور رضاکاروں کے لیے ایک عشائیے کی میزبانی کی۔

2014 میں ٹورنٹو، کینیڈا کے یارکڈیل مال سے اپنے ڈیبیو کے بعد پال نے یقینی طور پر ایک طویل سفر طے کیا ہے۔

اس کا خیال انہیں ایک افسوسناک سانحے کے بعد پیدا ہوا جب ان کی والدہ کو کینسر کی تشخیص ہوئی اور ان کا انتقال ہوگیا۔

Advertisement

پال نے ایک سال کے لیے شیو کرنا چھوڑ دیا تھا اور اب وہ تھوڑے تھوڑے سانتا کلاز جیسا دکھائی دے رہے تھے۔ داڑھی کیونکہ پہلے ہی فیشن میں ہے توانہوں نے دونوں کا ملانے کا فیصلہ کیا۔

Fashion Santa

انہوں نے کہا، “میں اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی میں بطور ماڈل اشتہارات کرتا رہا ہوں اس لیے میں نے اس پتلے اور فٹ سانتا کو متبادل سانتا کے طور پر دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ” یہ سانتا خیراتی اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرتا ہے۔ کھلونے بانٹنے کے بجائے یہ ایسی چیز ہے جو میرے لیے اور میری ماں کی میراث کے لیے بہت اہم ہے۔‘‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر