 
                                                      پروفیسر
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ’پروفیسر باغی‘ کا کردار ادا کرنے والے عابد فاروق انتقال کرگئے۔
پروگرام خبردار میں بطور ریسرچر کام کرنے والے عابد فاروق المعروف ’’ پروفیسر باغی ‘‘ کو کچھ دن قبل برین ہیمرج ہوا تھا اور وہ کئی دنوں سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے تاہم آج وہ دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔
نجی ٹی وی شو میں ’پروفیسر باغی‘ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے عابد فاروق پاکستان سمیت یو اے ای اور دیگر ممالک میں بطور پروفیسر مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔
https://twitter.com/TauqirNasser/status/1471022107819757568
اس کے علاوہ عابد فاروق کالم نگار تھے اور ٹی وی پر اپنی ماہرانہ رائے سے بھی لوگوں کو مستفید کرتے تھے تاہم انہیں اپنے منفرد انداز کی وجہ سے نجی ٹی وی کے پروگرام سے شہرت ملی جس میں وہ مختلف موضوعات پر تنقیدی تجزیہ پیش کرتے تھے۔
عابد فاروق کی نماز جنازہ لاہور کے میانی صاحب قبرستان، لٹن روڈ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔
https://twitter.com/ShowbizAndNewz/status/1469570185782829066
کچھ روز قبل ہی عابد فارقی کے اہل خانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے پروفیسر عابد فاروق کو ’پروفیسر باغی‘ کا خطاب بھی معروف صحافی آفتاب اقبال نے دیا تھا جو ان کے پروگرام میں بطور ریسرچر اور تجزیہ کار شریک ہوتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 