Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈھلتی عمر کا راز جاننے کے لیے انسانی خلیات خلا میں بھیجنے کا فیصلہ

Now Reading:

ڈھلتی عمر کا راز جاننے کے لیے انسانی خلیات خلا میں بھیجنے کا فیصلہ

برطانوی یونیورسٹی بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ عضلات میں کمزوری کا راز جاننے کے لیے رواں ہفتے انسانی پٹھوں کے خلیات خلامیں بھیجے گی۔

برطانیہ کی خلائی ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان خلیات کو جمعرات ( 23 دسمبر) کو فلوریڈا میں کینیڈی خلائی اسٹیشن سے اسپیس ایکس کے خلائی راکٹ فیلکن 9 کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ کیا جائے گا۔

دی مائیکرو ایج اسٹڈی کے نام سے ہونے والے اس مطالعے کی سربراہی یونیورسٹی آف لیورپول کے محققین کر رہے ہیں۔ جس کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے 12 لاکھ پاؤنڈ ( 15 لاکھ ڈالر) کے فنڈ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی محققین اپنی نوعیت کی اس منفرد تحقیق کے ذریعے اس راز سے پردہ اٹھانے کی کوشش کر رہے کہ آخر وہ کیا اسباب ہیں جن کی وجہ سے عمر کے ساتھ ساتھ انسانی عضلات کمزور ہوجاتے ہیں۔

اس بابت ریسرچرز کا کہنا ہے کہ خلا میں خلا بازوں کے عضلات کمزور ہوجاتے ہیں کیوں کہ کشش ثقل نہ ہونے کی وجہ سے حرکت کرنے کے لیے اضافی پٹھے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس تحقیق میں ہم خلا اور زمین پر عضلاتی نسیجوں کے ساتھ ہونے والے عمل کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں جس سے ہمیں اس بات کا تعین کرنےمیں مدد ملے گی کہ آخر وہ کیا وجوہات ہیں جن کی بنا پر انسانی عضلات عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کمزور پڑتے جاتے ہیں۔

Advertisement

یونیورسٹی کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر لیباریٹری میں بنائے گئے عضلاتی خلیوں پر مائیکرو گریویٹی( بہت کم کشش ثقل) میں مختلف تجربات کیے جائیں گے۔ چاول کے دانوں کے برابر ان خلیات کو خصوصی طور پر بنائے گئے چھوٹے تھری ڈی پرنٹڈ ہولڈرز میں رکھا جائے گا۔

خلائی اسٹیشن پر پہنچنےکے بعد انہیں برقی طریقے سے عضلاتی نسیجوں میں بڑھنے کی تحریک دی جائے گی۔ تحقیق کے اگلے مرحلے میں ان خلیات کے نموںوں کو اگلے ماہ مزید تحقیق کے لیے واپس زمین پر بھیجا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر