
وزراء
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ گیس ہم زیادہ پیدا کرتے ہیں ،انہیں چاہیے وہ اپنے دماغ کا علاج کروائیں ورنہ حیدرآباد مینٹل اسپتال آجائیں ، ہم علاج کروادیں گے۔
حیدر آباد میں مہنگائی اور گیس قلت کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی ہر بات درگزر کرتے رہے ہیں لیکن آپ نے گاڑیاں بیچنے اور سامان بیچنے کے علاوہ کیا کیا ، پروگرام کیا لائے مرغیاں بیچوں گا ، خان صاحب معیشت صلاحیتوں سے بڑی ہوگی ، آپ نے خزانے کا وزیر بار بار تبدیل کیا جو آیا اس نے بیڑا غرق کردیا۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ آپ پارلیمنٹ میں آئے تھے مگر آپ تو گالیاں دیتے رہے ہو ، آپ کو پاکستان عزیز ہی نہیں ہے لانے والے بھی محب وطن ہیں وہ بھی شرمندہ ہوتے ہوں گے، عوام کھڑے ہوجائیں اور انہیں نکال باہر کریں ، مسائل کا حل ان جاہلوں کے پاس نہیں ہے ، یہ حل بلاول بھٹو جیسی باشعور اور قابل قیادت کرسکتی ہے۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے تنگ نظری توہین کی بات نہیں کی ہے ہمیشہ سیاست کی ہے ، اپوزیشن کے رہنماوں نے اتحاد کی آفر کی جو اس سے قبل کسی کو نہیں ہوئی لیکن بدنصب حکومت آئی ہے ، وزیراعظم کا اپوزیشن سے دور ہونا شرم کی بات ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے حیدرآباد کی گلی گلی میں امن کے لئے ہم جدوجہد کرتے رہے ہیں اور ہماری پارٹی کبھی لسانیت کی بات نہیں کرتی ہے تاہم قائد کا جو غدار ہیں وہ موت کا حق دار ہے، کا نعرہ لگانے والوں نے صرف اپنوں کو مارا ہے۔
انہوں نے مصطفیٰ کمال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کراچی کے قتل عام پر فخر کرتے رہے ہیں آپ کیسے الگ ہوسکتے ہیں ، مصطفی کمال کو الطاف نے بیٹا بنایا ، ہم نے ان کو روتے دیکھا اور یہ کہتے سنا کہ الطاف نے یہ ظلم کیا، یہ کیسی سیاست ہے کہ مفادات کے لئے لوگوں کو مارتے ہو ، شہر کے لوگ ہوشیار ہوجائیں یہ پھر فساد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News