
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ او آئی سی کانفرنس افغانستان کے بے سہارا لوگوں کے لئے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پی ایم ایل این اور حواری او آئی سی پر بدگمانی پھیلا رہے ہیں کہ کشمیر ایجنڈے پر ہے یا نہیں۔
PMLN اورحواری OIC پر بدگمانی پھیلا رہے ہیں کہ کشمیر ایجنڈے پر ہے یا نہیں۔ آپکو شرم آنی چاہئے آپکے لیڈر نے کشمیری قیادت کو نظرانداز کر کے مودی،جندال کو گلے لگایا۔یہ کانفرنس افغانستان کے بے سہارا لوگوں کے لئے ہے اس پر تو گندی سیاست سے اجتناب کریں
ایک گھر تو ڈائن بھی چھوڑ دیتی ہے
Advertisement— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 19, 2021
ان کا کہنا تھا کہ آپکو شرم آنی چاہئے آپکے لیڈر نے کشمیری قیادت کو نظرانداز کر کے مودی، جندال کو گلے لگایا، یہ کانفرنس افغانستان کے بے سہارا لوگوں کے لئے ہے اس پر تو گندی سیاست سے اجتناب کریں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ ایک گھر تو ڈائن بھی چھوڑ دیتی ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 17 واں غیرمعمولی اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔
اجلاس میں افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اجلاس میں او آئی سی سے رکن ممالک، غیر رکن ممالک سمیت عالمی تنظیموں کے 70 کے قریب وفود شرکت کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 1980 میں 40 برس پہلے بھی افغانستان پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس طلب کیا تھا، تغیر معمولی اجلاس کے لیے پاکستان کا انتخاب خوش آئند ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ابھی 70 ہزار میٹرک تن امدادی اشیا افغانستان کو فراہم کر چکاہے، میں او آئی سی کو چھ نکاتی تجاویز پیش کرتا ہوں۔
ہمیں فوری طور پر افغانستان سرمایے کی نقل و حرکت کے لیے نظام بنانا چاہیے۔
افغانستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہو گا۔
ایک ایسا گروپ بنانا ہو گا جو کہ افغانستان کو درپیش مالی چیلنجز اور بنکاتی نظام کی عدم موجودگی کا حل تلاش کرے۔
افغان انتظامیہ سے روابط کے ذریعہ ان سے بین الاقوامی برادی کی توقعات پوری کروانے کی کوششیں کی جائے۔
آج ہمارے پاس موجوں کو پلٹانے کا ایک سنہری موقع ہے
او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس میں 20 وزرائے خارجہ اور 10 کے قریب نائب وزرا بھی شریک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News