Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب پولیس نے سال نو کے موقع پر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

Now Reading:

پنجاب پولیس نے سال نو کے موقع پر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

پنجاب پولیس نے سال نو کے موقع پر صوبے بھر کے گرجا گروں میں منعقد کیے جانے والے پروگراموں کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے گرجا گروں میں 1924 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 18 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرجا گروں میں دعائیہ تقریبات کی سیکیورٹی کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے گئے ہیں، پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے میٹل ڈٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال ہوں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ حساس مقامات پر پٹرولنگ فورسز کی ٹیموں کے اوقات کار کو بڑھایا گیا ہے، لاہور میں 219 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں 572 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 3156 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، شیخوپورہ میں 206 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 1955 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

Advertisement

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راولپنڈی میں 144 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 1478 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، سرگودھا میں 155 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 1149 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد میں 292 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 1711 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، ساہیوال میں 185 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 1989 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے جبکہ ڈی جی خان میں 41  پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 711 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بہاولپور میں 110 پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے 1152 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، پنجاب پولیس سال نو نائٹ کے موقع پر گرجا گروں میں ہونے والے تمام پروگرامز کی بہترین سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔

ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ سپروائزری افسران خود بھی فیلڈ میں نکل کر حساس مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر