Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کی لوکیشن شیئر کرنے والی ایپلی کیشن کو تنبیہ

Now Reading:

گوگل کی لوکیشن شیئر کرنے والی ایپلی کیشن کو تنبیہ
گمراہ کن تیکنک کے استعمال پر امریکا میں گوگل کے خلاف مقدمات درج

گوگل نے استعمال کنندگان کی لوکیشن شیئر کرنے والی ایپلی کیشن کے لیے وارننگ جاری کردی ہے۔

بی بی سی کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے اپنے ایپلی کیشن ڈیویلپرز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے استعمال کنندگان کو یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ وہ HUQ( لوکیشن ڈیٹا فروخت کرنے والی برطانوی کمپنی) کے ساتھ ان کی کون کون سی معلومات شیئر کرتے ہیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ ایسی تمام ایپلی کیشنز جو ہماری وضع کردہ ڈیٹا پالیسی پر عمل درآمد نہیں کریں گی انہیں پلے اسٹور پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔

گوگل کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب HUQ نے برطانوی خبر رساں ادارے کے سامنے اس بات کا اعتراف کیا کہ کم از کم دو ایپلی کیشن ہوسٹ استعمال کنندگان کی جانب سے دی گئی لوکیشن شیئرنگ کی اجازت کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

مذکورہ برطانوی فرم کا کہنا ہے کہ ہم اپنے استعمال کنندگان کی ڈیٹا پروٹیکشن کو ’ بہت سنجیدگی‘ سے لیتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے تمام شراکت دار کمپلائنس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایپ شراکت داری اور تھرڈ پارٹیز کو ڈیٹا شیئر کرنے کے حوالے سے دنیا بھر کے پالیسی میکرز اور  ریگولیٹرز کو تحفظات ہیں۔ اور اسی بات کو مدنظررکھتے ہوئے رواں سال اکتوبر میں گوگل نے استعمال کنندگان کے لیے ایک نئی ڈیٹا پالیسی متعارف کراتے ہوئے تمام ایپس کو آگاہ کیا تھا کہ وہ استعمال کنندگان کو یہ بات بتانے کے پابند ہیں کہ وہ ان سے جمع کیے گئے ڈیٹا کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر